APHC-AJK

مظفر آباد : حریت رہنمائوں نے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے امور کشمیر کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

WhatsApp Image 2024-07-08 at 7.45.39 PMمظفر آباد:
وزیراعظم پاکستان کے کوارڈینیٹر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کی مظفرآباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر آمد۔ حریت رہنمائوں زاہد صفی اور مشتاق الاسلام نے انکا استقبال کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملاقات میں حریت رہنمائوں نے شبیر احمد عثمانی کو مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی ظلم و بربریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آئے روز جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کررہاہے ۔انہوں نے بتایاکہ مودی حکومت کشمیریوں سے انکی املاک اور جائیدادیں چھین رہی ہے جبکہ انکے گھروں کو بلڈوزکیاجارہا ہے۔انہو ں نے کہاکہ جوکوئی بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف آواز بلند کرنے کی کوشش کرتا ہے اسے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر کے کالے قوانین کے تحت جیل میں قید کر دیاجاتا ہے ۔ حریت رہنمائوں نے بتایاکہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کے تمام انسانی ، مذہبی اور بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت جموں اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے در پے ہے ۔وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے اس موقع پرکہا کہ حکومت پاکستان کشمیری عوام کی اپنے حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ہم کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑینگے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر کو ہرعالمی فورم پرنہایت جاندار انداز میں پیش کیا۔ شبیر عثمانی نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل کشمیری عوام کیساتھ دھڑکتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button