بھارت

مودی اور پیوٹن کی ملاقات پر یوکرین کے صدر کا شدید ردعمل

download (15)کیف: یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے روس کے دورے اور صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات پرشدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ولادی میر زیلنسکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پیغام میں نریندر مودی کی ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کو انتہائی مایوس کن اور امن کی کوششوں کے لیے ایک تباہ کن دھچکا قرار دیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ میں کہاکہ ”ماسکو میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نے دنیا کے سب سے بڑے مجرم کو گلے لگایا”۔انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران یوکرین میں روس کے وحشیانہ میزائل حملے کے نتیجے میں 37افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے 3 بچے بھی شامل تھے اور 170افرادزخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 2روزہ دورے پر ماسکو میں ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ شام روسی صدر پیوٹن کی طرف سے دیے گئے ایک عشائیہ میں شرکت کی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق یوکرین اور روس کی جنگ کے دوران 2 بھارتی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں جنگی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں جن کا دعوی ہے کہ انہیں دھوکہ کے ذریعے جن میں لڑنے پر مجبور کیاگیا ہے ۔WhatsApp Image 2024-07-09 at 7.56.19 PM

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button