بھارت

بھارت : اترپردیش میں ہندو انتہاپسندوں کے خاتون سمیت تین مسلمانوں پر حملے

download (1)نئی دہلی: بھارت میںبی جے پی کے زیر اقتدار ریاست اتر پردیش میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک خاتون سمیت تین مسلمانوں پر وحشیانہ حملے کئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو انتہاپسندوںنے ریاست کے علاقے قارسی میں ناظم نامی ایک مسلمان کو اس وقت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ ایک ہندو خاتون سے بات کر رہا تھا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میںدیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو انتہاپسندوں کا ایک گروپ ایک برہنہ شخص پر تشددکررہا ہے۔ایک اور واقعے میں ریاست کے ملکھان سنگھ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک کمسن مسلمان لڑکے کواس وقت مارا پیٹا جب وہ اپنی بیمار ماں سے ملنے گیا تھا۔متاثرہ لڑکے کے مطابق وہ اپنے والد کے لیے پانی لانے جا رہا تھا کہ راستے میں کچھ ہندو انتہا پسندوںنے ان سے اس کا نام پوچھا۔میرا نام جاننے کے بعد وہ مجھے ہسپتال کی چھت پر لے گئے اور مجھے مارنا شروع کر دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہے۔ ویڈیو میں متاثرہ لڑکے کو مدد کے لیے پکارتے اورچلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک شخص اسے مار رہا تھا اور دوسرا اسکی ویڈیو بنا رہا تھا۔ متاثرہ لڑکے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکے نے انہیں اس واقعے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا کیونکہ حملہ آوروں نے اسے دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے اس کے بارے میں ایک لفظ بھی بولا تو وہ اسے جان سے مار دیں گے۔
دریں اثناء ضلع میرٹھ میں وشال ٹھاکرنامی ایک ہندو انتہاپسند نے ایک برقعہ پوش خاتون پر حملہ کیا اور اس کے ساتھ بدتمیزی کی ۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ادھر ریاست مغربی بنگال کے علاقے کوچ بہار میں بھی ایک مسلمان خاتون پر حملہ کیاگیا۔ واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس سے علاقے میں خواتین کی سلامتی پر سوالات کھڑے ہوگئے جبکہ پوری کمیونٹی میں شدید غم و غصہ پایاجاتاہے۔

متعلقہ مواد

Back to top button