بھارت

ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے بھارتی صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

بنگلورو12مارچ(کے ایم ایس)بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کومسلسل آن لائن دھمکیاں موصول ہوئیں جب ان کی سائٹ نے تامل ناڈو میں تارکین وطن کارکنوں پر حملوں کے بارے میں جھوٹے پروپیگنڈے کا پردہ فاش کیا۔
زبیر کو دھمکیاں دینے والوں میں دائیں بازو کے کالم نگار ہرشل مہتا اور اوپی انڈیا کے سابق ایڈیٹر اجیت بھارتی بھی شامل ہیں۔زبیر کے بارے میں کہاگیاکہ”اس بار اس کا اتنا ختنہ کیا جائے گا کہ اسے پیشاب کرنے کے لیے پائپ کی ضرورت پڑے گی وغیرہ”۔ کچھ ٹویٹر صارفین نے ایک قدم آگے بڑھ کراخلاق جیسے حملوں کا مشورہ دیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب زبیر ہندوانتہاپسندوں کا نشانہ بنے ہیں۔ جون 2022میں ایک ٹویٹ کے ذریعے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میںانہیں گرفتار کیا گیا تھا-بنگلورو کے پولیس کمشنر پرتاپ ریڈی نے صحافیوں کو بتایاکہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیوں کا علم نہیں ہے، مجھے ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے اگر زبیر ہم سے رابطہ کرتے ہیں، تو ہم کیس کی بنیاد پر سیکورٹی فراہم کرنے پر غور کریں گے۔آلٹ نیوز کے شریک بانی پرتیک سنہا نے کہا کہ وہ اپنے وکلا ء سے بات کر رہے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button