مقبوضہ جموں و کشمیر

خطے میں امن چاہتے ہو تو دفعہ 370کو بحال اور تنازعہ کشمیر کو حل کریں: محبوبہ مفتی

حکومتی ہتھکنڈوں نے کشمیریوں کو ہتھیار اٹھانے پہ مجبور کیا، محبوبہ مفتیسرینگر 21 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اگر بھارت کوجموں وکشمیر اور برصغیر میں امن قائم کرنے میں واقعی دلچسپی ہے تواسے دفعہ 370 کو بحال کرنا ہوگا اور تنازعہ کشمیرکو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے کلگام میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں پائیدارامن کے لئے بھارتی حکومت کو علاقے کی خصوصی حیثیت بحال کرنا ہوگی جس کواس نے5 اگست 2019 کو غیر قانونی طور پر چھین لیا تھااور مذاکرات کے ذریعے تنازعہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا۔ پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ اگر 1947 میں بی جے پی اقتدار میں ہوتی تو مقبوضہ جموںوکشمیر آج بھارت کا حصہ نہ ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کشمیر میں اختلاف رائے کو کچلنے کے لئے بھارتی ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے۔ پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ اگر بی جے پی نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو بھارت کو فرقہ وارانہ اور مذہبی بنیادوں پرتقسیم ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ پی ڈی پی کی سربراہ نے طالبان کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ طالبان نے امریکی فورسز کو افغانستان سے بھگا دیالیکن پوری دنیا طالبان کے رویے پر نظررکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں طالبان پر زور دیتی ہوں کہ وہ کوئی ایسا کام نہ کریںجو دنیا کو ان کے خلاف جانے پر مجبورکرے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان میںبندوق کا کردار ختم ہو چکا ہے اور عالمی برادری یہ دیکھ رہی ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button