مقبوضہ جموں و کشمیر

مصطفی کمال کی لوگوں کو مزار شہدا کی طرف مارچ سے روکنے پر قابض حکام کی مذمت

dr.-kamal-720x430

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری شیخ مصطفی کمال نے 13جولائی 1931کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے لوگوں کونقشبند صاحب سرینگر میں مزار شہدا ء کی طرف مارچ سے روکنے پر قابض حکام کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شیخ مصطفی کمال نے سرینگر میں ایک پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حقوق کی اس سنگین خلاف ورزی پرعوام خاموش نہیں رہیں گے اور آئندہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو سبق سکھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ13جولائی کے شہدا ء اس بات کا ثبوت ہیںکہ عدم تشدد اور استقامت ہمیشہ ظلم اور استبداد پر فتح حاصل کرتی ہے۔اس موقع پر ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں قابض انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو مزار شہدا ء نقشبند صاحب کی طرف جانے سے روکنے کی مذمت کی گئی۔ مصطفی کمال نے کہا کہ 13جولائی جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک ایسا دن ہے جب وہ صبر،عدم تشدد اور امن کے ساتھ برائی سے لڑنے کا تجدیدعہدکرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button