مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کامقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ظالمانہ کارروائیوں پر اظہارتشویش

APHC (1)

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے امن پسند اور آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں سمیت بھارتی فوجیوں اور دیگر خفیہ ایجنسیوں کی ظالمانہ کارروائیوںپر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد علاقے میں آزادی اور امن پسند لوگوں کو خوف زدہ کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کو مسلسل گرفتار اور تھانوں میں طلب کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ یہ تمام ہتھکنڈے کشمیر کے آزادی پسند لوگوں کو حق خودارادیت کے جائز مطالبے سے روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ جموں و کشمیر نہ تو امن و امان کا مسئلہ ہے اور نہ ہی کوئی زمینی تنازعہ ہے جسے فوجی اور سفاکانہ کارروائیوں سے حل کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کے برعکس یہ خالصتاً ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ اور اس کی سلامتی کونسل نے حق خودارادیت کا مسئلہ تسلیم کیا ہے۔ بیان میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گھنائونے مجرمانہ ریکارڈ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندوتوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے آزادی اور امن پسند لوگ صرف اپنا سیاسی اور پیدائشی حق خود ارادیت چاہتے ہیں جو تنازعہ کشمیر کے حل کا ایک پرامن اور جمہوری فارمولا ہے۔ بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عالمی ادارے کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد کریں اور بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button