بھارت

مغربی بنگال:زہریلی شراب پینے سے 6افراد ہلاک

مغربی بنگال20جولائی(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع ہوڑہ میں زہریلی شراب پینے سے 6افرادا ہلاک ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے گھشڑی کی گجانند بستی میں گزشتہ شب زہریلی شراب پینے سے متعدد افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا ۔چار افراد کی راستے میں ہی موت واقع ہو گئی جبکہ دو افراد ہسپتال میں چل بسے ۔زہریلی شراب پینے والے متعدد افراد کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button