مقبوضہ جموں و کشمیر
بہار میں 14افراد کی ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی
پٹنا24 اگست (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست بہار کے ضلعGaya میں14افراد نے ایک 32سالہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروںنے متاثرہ خاتون کو اغوا کر کے فالگودریا کے ایک جزیرے میںلے گئے جہاں 12نوجوان مزید آگئے اور ان تمام افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔متاثرہ خاندان کو مگدھ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس کے مطابق ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیاگیا ہے اور متاثرہ خاتون پولیس کو بیان دینے کی حالت میں نہیں ہے ۔