متعصب بھارتی میڈیا پولیس اہلکار کو چاقو مار کر ہلاک والے انیش راج کو محمد انیس ظاہر کرتا رہا
نئی دلی:
بھارت میں متعصب اور فرقہ پرست نیوز میڈیا مسلمانوں کے خلاف کس طرح سے غلط پروپیگنڈہ کر کے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے اسکی ایک تازہ مثال دارلحکومت نئی دلی میں سامنے آئی ہے جہاں کنجھار یاما پوری علاقے میں ایک نوجوان موبائل چھین کر بھاگ رہا تھا کہ وہاں موجود ایک اسٹنٹ سب انسپکٹر شمبھو دیال نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے چاقو نکال کر انسپکٹر پر پے در پے کئی وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہوا ۔ انسپکٹر کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں چار روز بعد اسکی موت واقع ہوگئی۔
نام نہاد ٹی وی چینل ٹائمز نو ،سو درشن ، نو بھارت، ٹی وی نائین، آج تک اور اے بی پی نیوز وغیرہ ملزم کو جہادی محمد انیس بتاتے رہے جبکہ پولیس کی رپورٹ میں ملزم کا نام انیش راج واضح طورپر لکھا ہے ۔
ایک یوٹیوب چینل نے نام نہاد ٹی وی چینلوں کا پول کھول دیا اور بتایا کہ ایف آئی آر میں ملز م محمد انیس نہیں بلکہ انیش راج درج ہے۔اس واقعے سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بھارتی ٹی وی چینل والوں کے دماغ میں مسلم دشمنی اور نفرت کا کیڑا کس قدر بھر ہوا ہے۔ KMS-12/M