بھارت

بھارت نے ہردیپ سنگھ کے قتل پر مشتعل مغرب کو لالچ دینے کیلئے لیتھیم کی نیلامی کی خبر لیک کر دی

 

litehyam najirنئی دلی 26ستمبر (کے ایم ایس)

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کے لیے مغرب کی طرف سے بڑھتے ہوئے دبائو کے پیش نظر بھارت نے مغرب کو لالچ دینے کی غرض سے اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں دریافت ہونے والے لیتھیم کے ذخائر کی نیلامی کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے رواں سال کے آغاز میں جموں و کشمیر میں لیتھیم کے ذخائر کی دریافت کا دعوی کیاتھا، جس کی مجموعی مقدار  59 لاکھ ٹن ہے۔ایک غیر ملکی میڈیاگروپ کو لیک ہونیوالی خبروں کے مطابق بھارت کی طرف سے ان ذخائر کی نیلامی جلد کی جائیگی جن میں  مغرب سے تعلق رکھنے والی بیرون ملک مائننگ کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔رواں سال کے آغاز میں جیولوجیکل سروے آف انڈیانے جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے علاقے سلال-ہیمانہ میں 59لاکھ ٹن لیتھیم کے ذخائر کی دریافت کااعلان کیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button