بھارت

اترپردیش:ملازمت کے پہلے ہی دن نرس کو زیادتی کے بعد قتل کردیاگیا

 

انائو(یو پی)02مئی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک 18 سالہ نرس اپنی ملازمت کے پہلے ہی دن رات کی شفٹ کے دوران ایک نرسنگ ہوم کے ستون سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سشی شیکھر سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ نرس کی لاش انائو ضلع کے بنگارما علاقے کے نیو جیون نرسنگ ہوم میں لٹکی ہوئی ملی ہے۔نرس اپنی ملازمت کے پہلے دن رات کی شفٹ پر تھی اور اس کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اسے قتل کئے جانے سے قبل جنسی زیادتی کانشانہ بنایا گیا ہے ۔پولیس کے پاس درج کرائی گئی شکایت میں متاثرہ نرس کی ماں نے کہا ہے کہ اس کی بیٹی کی عصمت دری کرکے اسے قتل کیا گیا۔ والدہ نے یہ بھی کہا کہ اس واقعے کے پیچھے نرسنگ ہوم کے مینیجر کا ہاتھ ہے ۔
ادھربھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع کھنٹی میںسادھو کے بھیس میں ایک شخص نے 12سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاہے۔
دریں اثناریاست اتر پردیش کے علاقے شاہجہاں پور میں ایک 30 سالہ خاتون کو پانچ مردوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاہے ۔ملزمان نے اس گھنائونے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کر کے وائرل کر دی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button