انسانی حقوق

جموں: ہائیکورٹ نے شہری کی کالے قانون ”پی ایس اے“کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیدی

 

images (5)جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائیکورٹ نے سرجیت سنگھ نامی شہری کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انہیں فوری رہا کرنے کے احکامات دیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہائیکورٹ نے سرجیت سنگھ کی نظر بندی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکمنامے پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے مجسٹریٹ پر دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
سرجیت سنگھ کی اہلیہ پسویندر کور نے شوہر کی نظر بندی کے خلاف عرضداشت ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی تھی۔ جسٹس اتل سریدھرن نے ضلع جموں کے گاﺅں سہورا کے رہائشی سرجیت پر عائد کیے جانے والے الزامات کو قطعی طور پر من گھڑپ اور بچگانہ قرار دیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button