پاکستان

پنجاب: کشمیر کمیٹی کی تشکیل نو

لاہور 15 اکتوبر (کے ایم ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر پر خصوصی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے۔
پنجاب کے پارلیمانی امور کے وزیر بشارت راجہ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جب کہ ارکان صوبائی اسمبلی عبداللہ وڑائچ، ندیم قریشی، مہندر پال سنگھ، نیلم حیات ملک اور چیف سیکرٹری اس کے رکن ہوں گے۔ مسلم لیگ (ق) سے ایک اور اپوزیشن کے دو ارکان کو بھی ممبر نامزد کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پنجاب کو کمیٹی کا سیکرٹری اور ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
کمیٹی بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کو تقویت اور حمایت دی جائے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button