سرینگر میں انسانی حقوق کے ممتاز کارکن کی رہائش گاہ اور دفتر پر این آئی اے کے چھاپے
سرینگر 22 نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے پیر کو سرینگر میں انسانی حقوق کے ایک ممتاز کارکن کی رہائش گاہ اور دفتر سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کے اہلکاروں نے پہلے سے درج ایک جھوٹے مقدمے کے سلسلے میںسرینگر میں انسانی حقوق کے ممتاز کارکن خرم پرویز کی رہائش گاہ اور دفتر پر چھاپہ مارا اورتلاشی لی۔ این آئی اے کے اہلکاروں نے سرینگر کے علاقے سونا وار میں خرم پرویزکی رہائش گاہ اور امیرا کدل میں واقع ان کے دفترکی تلاشی لی۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق چھاپوں کے دوران این آئی اے اہلکاروں کے ہمراہ بھارتی پولیس اورپیراملٹری فورسز کے اہلکار بھی تھے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ این آئی اے نے گزشتہ سال بھی سرینگر کے علاقے سوناوار میں خرم پرویز کی رہائش گاہ کی تلاشی لی تھی۔