مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:چار شہریوں کی شہادت کے بعد صورتحال بدستورکشیدہ

سرینگر 22 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں رواں ہفتے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چار شہریوں کے قتل کے بعد سے مقبوضہ علاقے صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس نے ایک جعلی مقابلے کے دوران شہریوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تین شہریوں کے اہلخانہ نے کہاہے کہ بھارتی فورسز نے ان کے پیاروں کو سفاکانہ طورپر قتل کیا ہے اور ا س سانحہ کی وجہ سے پورے مقبوضہ علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ بھارتی قابض حکام نے اس سانحہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ بھارتی قابض فوجیوں نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران مقبوضہ علاقے میں شہریوںاور نوجوانوں سمیت ہزاروں کشمیریوںکو اپنا حق خود ارادیت مانگنے پر قتل کر چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج جنہیں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ حاصل ہے مقبوضہ علاقے میںظلم و تشدد اور خواتین کی عصمت دری جیسی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں میں ملوث ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button