بھارت

بھارت: ڈاکٹر خاتون مریضہ کے پیٹ میں قینچی بھول گئے، 12 برس بعد انکشاف

نئی دلی:
بھارتی ریاست سکم میں ڈاکٹر ایک خاتون کے اپینڈکس کے آپریشن کے دوران مریضہ کے پیٹ میں قینچی بھول گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خاتون ایک دہائی سے زائد عرصے تک پیٹ میں قینچی کی وجہ سے شدید تکلیف میں مبتلا رہیں اور کئی ڈاکٹر اس کی وجہ معلوم کرنے میں ناکام رہے۔تاہم رواں ماہ کے شروع میں انکشاف ہوا کہ اسکے پیٹ میں قینچی موجود ہے جو ڈاکٹر اس کے آپریشن کے دوران بھول گئے تھے ۔ 45سالہ خاتون کے پیٹ میں سرجیکل قینچی پائی گئی جو 2012میں اپینڈکس کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں نے چھوڑ دی تھی۔خاتون کے شوہر نے بتایا کہ اسکی بیوی کا 2012 میں گنگٹوک کے سر تھوٹوب نمگیال میموریل ہسپتال میں آپریشن ہوا تھا اور اس کے بعد ان کے پیٹ میں مسلسل درد رہتا تھا۔ بہت سے ڈاکٹروں کو دکھایا جنہوں نے انہیں دوا دی، لیکن درد ختم نہیں ہوتا تھا۔8 اکتوبر کو وہ دوبارہ اسی ہسپتال گئیں اور ایکسرے سے پتہ چلا کہ ان کے پیٹ میں قینچی موجودہے۔طبی ماہرین کی ایک ٹیم نے قینچی کو نکالنے کے لیے فوری طور پر سرجری کی قینچی کو باہر نکالا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button