مقبوضہ جموں و کشمیر
نئی دلی :عدالت نے لاجپت نگر بم دھماکہ کیس میں کشمیری شہری کی ضمانت منظور کرلی
سازش کے تحت مہراج الدین کو اس مقدمے میں ملوث کیاگیاہے، وکیل کے عدالت میں دلائل
نئی دلی:
بھارت میں دلی کی ایک عدالت نے 1996کے لاجپت نگر بم دھماک کے سلسلے میں گرفتار ایک کشمیری شہری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہردیپ کور نے مہراج الدین بٹ کو 21مئی 1996 کو لاجپت نگر بم دھماکے کے مقدمے میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ مقدمے کی سماعت کے دوران مہراج الدین کے وکیل ایڈووکیٹ کارتک وینو نے عدالت کو بتایاکہ انکا موکل بے گناہ ہے اورپولیس نے اسے ایک ساز ش کے تحت اس مقدمے میں ملوث کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مہراج الدین 1989سے ایک سرکاری ادارے میں ملازم ہے۔عدالت کے جج نے دونوں اطراف کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مہراج الدین کی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو انہیں رہا کرنے کاحکم دیا ۔