مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : ہائی کورٹ میں معراج ملک کی غیر قانونی نظربندی کیخلاف دائر عرضداشت کی سماعت
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ہائی کورٹ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی معراج ملک کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظربندی کے خلاف دائرعرضداشت کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہائی کورٹ ے جج جسٹس محمد یوسف وانی پر مشتمل ہائی کورٹ کے بنچ نے معران ملک کی عرضداشت پر سماعت کی ۔ عدالت نے دونوں اطرف کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مقدمے کی مزید سماعت 19فروری تک ملتوی کر دی ۔
واضح رہے کہ ڈوڈہ سے منتخب ہونے والے کشمیر اسمبلی کے رکن معراج ملک کو گزشتہ سال ستمبر میں کالے قانون پی ایس اے کے تحت گرفتار کرلیا گیا تھا۔







