مقبوضہ جموں و کشمیر

علی گڑھ :روہنگیا امام مسجدگرفتار

علی گڑھ 15جون(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ سے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے ایک روہنگیا مسلمان کو گرفتار کیا ہے جوایک مسجد میں امامت کے فرائض انجام دے رہاتھا۔
علی گڑھ کی مسجد راشدین کے امام خلیق احمد کو جعلی دستاویزات پر بھارت میںرہنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اے ٹی ایس نوین اروڑہ نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعوی ٰکیا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اتر پردیش میں رہنے والے روہنگیا شہریوں کے خلاف مہم تیز ہونے کے بعدخلیق احمد جموں چلے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خلیق نے سہارنپور اور مظفر نگر کے مدارس میں بھی پڑھایاہے۔انسانی حقوق کے کئی گروپوں نے روہنگیا پناہ گزینوں کے بارے میں بھارت کی بے حسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو پرتشدد فوجی کریک ڈائون سے بچنے کے لیے میانمار سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق 40ہزارروہنگیا بھارت میں ہیں جن میں سے کم از کم 20ہزار اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR)کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔انتہا پسند ہندو گروپوں نے 2016سے ملک بھر میں مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے ساتھ ساتھ بھارت میں روہنگیا پناہ گزینوں کو بھی نشانہ بنایا اور انہیں بھارت سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اکتوبر 2018سے 12 روہنگیامسلمانوں کوواپس میانمار بھیج دیا اور یہ دعویٰ کیاکہ وہ رضاکارانہ طور پر چلے گئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button