مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں : محمد عاقب

1-119

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد عاقب نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیرعالمی برادری کے لیے ایک چیلنج ہے اور اس دیرینہ تنازعے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد عاقب نے جموں میںجاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں قتل و غارت ، گرفتاریاں اور پرتشدد کارروائیاں ایک معمول بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان ظالمانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کی آواز کونہ پہلے دبایا جا سکا اورنہ آئندہ دبایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے حق کیلئے اٹھائی جانے والی کشمیریوں کی آواز کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی تسلط سے اپنے مادر وطن کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور وہ بی جے پی اور آر ایس ایس کو جموں و کشمیر میں ہندوتوا کے منصوبے مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔محمد عاقب نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو شکست نہیں دے سکتی اور کشمیریوں کے پاس جدو جہدجاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ انہوں نے کہا عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کشمیری عوام کا ساتھ دے۔ محمد عاقب نے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرے اور تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی منظورشدہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں کشمیری عوام کی مدد کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button