بھارت

کرناٹک: ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان کو قتل کر دیا

بنگلورو 23 جولائی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بیلارے میں ہندو انتہا پسند گروپ بجرنگ دل کے ارکان کے حملے میں زخمی ہونے والا 18 سالہ مسلم نوجوان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی شناخت مسعود کے نام سے ہوئی ہے۔ہند و انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے مسعود کو19 جولائی کی رات کو کالنجا گاو¿ں میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔اسے شدید زخمی حالت میں منگلورو کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھاجہاں وہ گزشہ روز چل بسا۔ ذراع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ پولیس نے ملزم سنیل، سدھیر، شیوا، سدھاشیو، رنجیت، ابھیلاش، جم رنجیت اور بھاسکر کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button