بھارت

اتر پردیش : ہندو غنڈوں نے نابالغ دلت لڑکی کو آبروریز ی کا نشانہ بنایا

نئی دہلی 17 اگست (کے ایم ایس)

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندوتوا غنڈوں کے ایک گینگ نے ایک نابالغ دلت لڑکی کو آبروریزی کا نشانہ بنایا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں غنڈوں کو لڑکی کو بے حرمتی کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ چھ آدمی اس کے گھر میں گھس آئے ،اسے اغوا کر لیا اور ایک ویراں جگہ پر لے جاکر آبروریزی کی۔

یہ واقعہ 14 اگست کی شام کو پیش آیا تھا۔ ملزمان کی دھمکیوں کی وجہ سے سے اہلخانہ اس حوالے سے خاموش رہے لیکن ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انہوںنے پولیس میں شکایت درج کرائی ۔ملزمان کے نام آشیش، وکی، گور، پرمود، پپو اور شیشمانی بتائے جاتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button