محاصرے اور تلاشی

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری

imagesجموں:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے پونچھ اور کشتواڑ اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج،پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے پنگئی، سلام پورہ، سنائی، جنگل، سرنکوٹ،بنگر اورپتن سمیت مختلف علاقوں میں گھروں پرچھاپے مارے اور تلاشیاں لیں۔یہ کارروائیاں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بہانے کی گئیں۔فوجیوں نے مقامی لوگوں کو حکم دیا کہ وہ انہیں اپنے علاقوں میں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔مقبوضہ جموں وکشمیرمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کاسلسلہ جاری رہتا ہے اوربھارتی فورسز اکثر اس کی وجہ مشکوک نقل وحرکت یا انٹیلی جنس معلومات بتاتی ہیں۔ ان کارروائیوں کی وجہ سے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ہورہی ہیں جن میں بلاجوازگرفتاریاں، نظربندیاں یہاں تک کہ شہریوں کا قتل بھی شامل ہیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیر 1947سے بھارتی فوجی قبضے میں ہے اور حالیہ برسوں میں بھارتی مظالم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی حکومت کی طرف سے2019میں دفعہ370کی منسوخی سے جس کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی،صورتحال  مزید خراب ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور پابندیاں مزید سخت کی گئی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button