مقبوضہ جموں و کشمیر

پیر پنجال پیس فاو¿نڈیشن کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہا تشویش

جموں 29 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںآج سرنکوٹ کے علاقے گونتھل میںجموںو کشمیر پیر پنجال پیس فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام ایک اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین فاو¿نڈیشن محمد حنیف کالس نے کی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری نسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدیدتشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حنیف کالس نے کہا کہ بھارتی حکام سرکاری زمین کا بہانہ بنا کرمحکمہ مال کے ذریعے غریب لوگوں کو ان کی زمینوں سے بیدخل کررہے ہیں۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے مبینہ طور پر کل جماعتی حریت کانفرنس اور میر واعظ عمر فاروق کی زیر سرپرستی حریت فورم پر پابندی لگانے کے منصوبے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس یا اس کی اکائی تنظیموں یاجماعتوں پر بھارتی کالے قوانین کے تحت پابندی لگانا آزادی کی خاطر عوام کی حقیقی سیاسی آواز کاگلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ جموںو کشمیر کے حریت پسند عوام اس ظالمانہ حکمنامے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں اور ایسے اقدام کی مزاحمت کی جائے گی اور ریاستی عوام کی نمائندہ آواز کو دبانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے دنیا بھر کے انصاف پسندوں اور عالمی اداروں کو اس معاملے میں مداخلت کرنے اور بھارت کو ان مذموم مقاصدسے روکنے کی اپیل کی۔

 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button