پاکستان

بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگی بندی کی حالیہ خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

 

foreign-officeاسلام آباد25 اگست (کے ایم ایس)
پاکستان نے کنٹرول لائن پر بھارت کی طرف سے جنگی بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں کو ناقابل قبول قراردیا ہے ۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کنٹرول لائن پر بھارت کی طرف سے جنگی بندی کی حالیہ خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں۔انہوں نے بھارت پرزور دیا کہ وہ ایسی کارروائیوں سے گریز کرے اور جنگ بندی معاہدے کی پاسداری یقینی بنائے۔ انہوں نے بھارت پر کشمیری عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند کرنے پر بھی زورتاکہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں کے مطابق اپنا حق خودارادیت استعمال کرسکیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے جوہانسبرگ میں منعقدہ برکس کے سربراہ اجلاس سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے برکس گروپ میں شمولیت کے حوالے سے کوئی باضابطہ درخواست نہیں کی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان اس تازہ ترین پیشرفت کا جائزہ لے گا اور اس گروپ کے ساتھ اپنے مستقبل کے رابطے سے متعلق فیصلہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تکثریت پسندی کا بھرپور حامی ہے اور مختلف کثیر الجہتی تنظیموں کے رکن کے طورپر اس نے عالمی امن اور ترقی کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button