بھارت

کیرالا: چٹانیں کھسکنے سے 251کے قریب افراد اہلاک

download (7)وائینا: بھارتی ریاست کیرالا کے ضلع وائیناڈ میں چٹانیں کھسکنے سے 251کے قریب افراد اہلاک جبکہ 2سو سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ ریاست کی تاریخ میں چٹانیں کھسکنے کا بدترین واقعہ ہے جو بارش کے دوران پیش آیا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا کیا کہ مرنے الوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے ، ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے ۔
چٹائیں کھسکنے کا واقعہ وائیناڈ ضلع کے علاقو منڈا کائی اور چورلمالا میں پیش آیا ہے ۔ 191زخمی افراد کا ہسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے ۔ سانحے کے بعد 45ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جن میں تین ہزار سے زائد افراد منتقل کیے گئے ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ چٹانیں کھسکنے سے پچاس سے زائد مکان تباہ ہوئے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button