بھارت

چندی گڑھ:پولیس کا یوتھ کانگریس کے کارکنوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال، کئی رہنما ، کارکن گرفتار

چندی گڑھ :
بھارتی پنجاب میں پولیس نے آج یوتھ کانگریس کے کارکنوں کو وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی رہائش گاہ کی طرف مارچ سے روکنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور تنظیم کے کئی رہنماء،کارکن حراست میں لیے۔
پولیس نے یو تھ کانگریس کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا بے تحاشا استعمال کیا ۔پولیس نے مظاہرین کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے پنجاب کانگریس بھون کے قریب رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں۔ جب مظاہرین نے رکاوٹیں ہٹاکر آگنے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔
یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے مارچ سے پہلے دھرنا دیا اور پنجاب کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی )حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
پنجاب یوتھ کانگریس کے سربراہ موہت موہندرا نے ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اے اے پی حکومت نے پنجاب میں امن واماں تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہم اس نااہل حکومت کے خلاف متحدہ ہیں اور بہتر پنجاب کیلئے جدوجہد کیلئے پرعزم ہیں۔
موہندرا نے احتجاج اور یوتھ کانگریس کے رہنماﺅں ، کارکنوں کو حراست میں لینے کی تصویریں بھی شیئر کیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button