World

بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را ”کی گرپتونت سنگھ پنوں کوقتل کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب

download (11)واشنگٹن: کینیڈا کے حکام نے سکھوں کی خالصتان تحریک کے رہنما ء گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی بھارتی خفیہ ایجنسی را ایک اور سازش کوبے نقاب کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی اور کینیڈین میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال3نومبر کو کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر برامپٹن میں پولیس نے چھاپے کے دوران اسلحہ برآمد ہونے پر 5افراد کو گرفتار کیا تھا۔ان افراد کو ٹورنٹو میں سکھوں کی تحریک آزادی کے ایک سرکردہ رہنما کے بیٹے کی شادی سے ایک روز قبل گرفتارکیاتھا ۔ اس شادی میں نیویارک میں مقیم خالصتان تحریک کے رہنماء گرپتونت سنگھ پنوں سمیت متعدد معروف شخصیت کی شرکت متوقع تھی۔گرفتار کئے گئے افراد میں مندیپ سنگھ، سوارن پریت سنگھ،جوبن پریت سنگھ، منندر سنگھ اور رمن پریت سنگھ شامل ہیں۔ کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق مندیپ سنگھ پر ایک قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ کینیڈین حکام نے بھارتی شہری امندیپ سنگھ کوگزشتہ سل وینکوور شہر میں سکھ رہنما اور سرے، برٹش کولمبیا میں گرو نانک سکھ گوردوارے کے صدراورخالصتان تحریک کے رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے ساڑھے 4 ماہ بعد گرفتار کیا تھا۔ ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون 2023 کو گوردوارے کی پارکنگ میں گولی مار کر قتل کردیاگیاتھا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ان افراد کی گرفتاری کے بعد سے بھارتی اور کینیڈین انٹیلی جنس حکام نے معلومات کے تبادلے کے لیے متعدد بار ملاقاتیں بھی کی ہیں اور اس دوران مزید گرفتاریاں بھی سامنے آئی ہیں۔جن سے ممکنہ طور پر قتل کی ایک اورسازش میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔تاہم، بلومبرگ کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ برامپٹن میں گرفتار کیے گئے 5 افراد پر شادی میں کسی کو قتل کرنے کی سازش کا الزام نہیں لگایا گیا ہے اورانہیں ابھی تک عدالت میں بھی پیش نہیں کیاگیا ہے ۔ تاہم رپورٹ میں نوٹ کیا گیاہے کہ گرفتاریوں کے وقت اور شادی میں پنوں کی متوقع موجودگی سے اس بات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے کہ وہ ان افراد کا ہدف تھا۔یاد رہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں نے آخری لمحات میں شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے اس معاملے پر کینیڈین حکام کی خاموشی پر مایوس کا اظہار کیاہے۔انہوںنے کہاکہ حقائق سامنے نہ لا کر لگتا ہے کینیڈین حکومت نے بھارتی ایجنٹوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔چند ماہ قبل گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کا بھارتی خفیہ ایجنسی را کا منصوبہ امریکا میں بھی بے نقاب ہوا تھا۔ قتل کی سازش میں ملوث را کے ایجنٹ نکھل گپتا امریکہ کی حراست میں ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button