APHC-AJK

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا سید محمد امین اندرابی کے انتقال پر اظہار تعزیت

APHC AJK

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے سینئر آزادی پسند رہنما فضل الحق قریشی کے برادر نسبتی سید محمد امین اندرابی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔سید محمد امین اندرابی مختصر علالت کے بعد سرینگر میں انتقال کر گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کنوینر غلام محمد صفی کی زیر صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے تعزیتی اجلاس میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ غلام محمد صفی نے اس موقع پر کہا کہ سید محمد امین اندرابی انتہائی اعلیٰ اوصاف کے حامل انسان تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے بھی ایک بیان میں سید محمد امین اندرابی کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button