APHC-AJK

شہید عبدالمجید ڈارکو یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

اسلام آباد 23 مارچ (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنماء ء الطاف احمد بٹ نے ممتاز آزادی پسند کارکن عبدالمجید ڈار کو ان کی شہادت کی20ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
نامعلوم حملہ آوروں نے عبدالمجید ڈار کو 2003میں آج ہی کے دن سوپور قصبے میں ان کے گھر کے باہر شہید کر دیا تھا۔ الطاف احمد بٹ نے اسلام آباد میں ایک بیان میںکہا کہ شہید عبدالمجید ڈار نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کی مسلسل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی تحریک پاکستان کا ہی تسلسل ہے ۔

متعلقہ مواد

Leave a Reply

Back to top button
%d