پاکستان

سیکرٹری خارجہ کی غیرملکی سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق بریفنگ

foregion secاسلام آباد :سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے 5اگست کو منائے جانیوالے پانچویں یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں اسلام آباد میں غیر ملکی سفارت کاروں کو بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ سیکرٹری خارجہ نے بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق اور امن و سلامتی کے نقطہ نظر کے حوالے سے5اگست 2019کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے سنگین نتائج کے بارے میں سفارتکاروں کو بریفنگ دی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button