مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: نامعلوم افراد کے حملے میں دو نوجوان زخمی

youth injuredسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سری نگر کے علاقے بمنہ میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے حملہ کر کے دو نوجوان زخمی کر دیے ہیں۔
زخمی نوجوانوں کی شناخت سید مہران اور حنان ظہور کے طور پر ہوئی ہے۔زخمی نوجوانوںکو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ زخمی نوجوان مہران کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button