مظاہرے

جموں میں سیاسی اوربنیادی حقوق کے لئے لوگوں کے مظاہرے

download (5)جموں:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے جموں خطے میں لوگوں نے سیاسی اور بنیادی حقوق کی حمایت میں مظاہرے کئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں میں یووا راجپوت سبھا نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے حق میں جسے پانچ سال قبل منسوخ کر دیا گیا تھا، ایک زبردست ریلی نکالی، ۔وائی آر ایس کے صدر راجندر سنگھ کی قیادت میں مظاہرین نے وکرم چوک تک مارچ کیا، نعرے لگائے اور علاقے کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔راجندر سنگھ نے دھمکی دی کہ اگر مودی حکومت علاقے کی ریاستی حیثیت بحال کرنے میں ناکام رہی تو وہ احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے۔
ضلع ادھم پور میں لوگوں اور طلبا ء نے مونگری میں سرکاری ڈگری کالج کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے تحصیلدار کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں حکام سے علاقے کے لیے ڈگری کالج کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کالج نہ ہونے کی وجہ سے طلباء بالخصوص لڑکیاں اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کرسکتیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button