مظاہرے

مقبوضہ کشمیر: قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

جموں07 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں کے علاقے گاندھی نگر میں لوگوں نے بجلی کے سمارٹ اور پری پیڈ میٹروں کی تنصیب کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے گاندھی نگر کی گول مارکیٹ سے گردوارہ صاحب تک مارچ بھی کیا ۔مظاہرین نے لوک سبھا میں جموں خطے کی نمائندگی کرنے والے نمائندوں اور ممبران پارلیمنٹ کے خلاف نعرے بھی لگا ئے کیونکہ وہ ان کی نمائندگی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔مظاہرین نے پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،جن پر اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف نعرے درج تھے ۔انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کے تحفظات کے باوجود غیر سنجیدہ رویہ اختیار کررکھا ہے اوروہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب پر اعتراض کرنے والوں کی آواز دبانے کی کوشش کررہی ہے ۔
ادھر مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے علاقے کلہوتران میں بھی قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button