مظاہرے

وقار رسول وانی کی قیادت میں جموں میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

FrPE8WmacAEbmVzجموں 16 مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کی جموں وکشمیر شاخ کے صدر وقار رسول وانی اوررمن بھلا کی قیادت میں راجوری میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مارچ پنجہ چوک جواہر نگر سے شروع ہو کر عبداللہ پل، راجوری کے قریب گجر منڈی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر وقار رسول وانی نے کہا کہ آج بھارت میں جمہوریت کو بچانے کے لیے کانگریس نے بی جے پی کی خوف اور دبائو کی سیاست کو لوگوں کے ذہنوں سے ہٹانے کے لیے پہل کی ہے اسے کامیابی کے ساتھ پورا کر رہی ہے۔مودی حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں منتخب حکومت کے بغیر عوام کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے تمام شعبہ زندگی کو بری طرح مشکلات کا شکار کردیا ہے چاہے وہ نوجوان ہوں، سرکاری ملازمین ، خواتین یا بچے ہوں، اس حکومت نے سماج کے ہر طبقے کو تکلیف دی ہے۔ عام لوگوں کے بڑھتے ہوئے مسائل پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وقار وانی نے کہا کہ گزشتہ نو برس کے دوران بھارتی حکومت نے کشمیریوںکو درپیش بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اس موقع پر رمن بھلا نے مودی حکومت سے سوال کیاکہ وہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے لیے سازگار ماحول کو کب یقینی بنائے گی اورکشمیریوں کو اپنی حکومت منتخب کرنے کا موقع فراہم کریگی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button