بھارت

مقبوضہ جموں وکشمیر میں امن وترقی کے مودی حکومت کے دعوﺅں میں کوئی حقیقت نہیں، عمر عبداللہ

download (1)جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں امن وترقی کے بلنگ بانگ دعوے کررہی ہے تاہم یہ دعوے یہاں کی زمینی صورتحال کے بالکل برعکس ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ضلع کھٹوعہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ بی جے پی حکومت کہتی تھی دفعہ 370جموںوکشمیر کی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے ، اس دفعہ کی منسوخی کو اب بانچ برس گزر گئے ، اب علاقے میںکیا ترقی ہوئی ہے اور حالات میں کونسی بہتری آئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کو بجلی اور پانی جیسی بنیادی ضرورت میسر نہیں ۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ مودی حکومت نے جو وعدے کیے تھے وہ اس نے پورے نہیں کیے ۔ انہوںنے کہا کہ علاقے میں امن و اماںکی صورتحال بروز بروز ابتر ہوتی جارہی ہے اور لوگ شدید مشکلات و مصائب سے دوچار ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button