APHC-AJK

حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے وفد کی سجادہ نشین دربار بری امام پیر سید حیدر علی سے ملاقات

darbar

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے دربار بری امام کے سجادہ نشین پیر سیدحیدر علی شاہ گیلانی اور میڈیا کوآرڈی نیٹر پیر ہاﺅس بری امام سرکار سید حسنین بخاری سے ملاقات کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت آزاد جموں وکشمیر شاخ کے وفد کی قیادت جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ نے کی۔ وفد نے سجادہ نشین دربار بری امام پیر سید حیدر علی کو مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال ، بھارت کی طرف سے کشمیر میں جاری قتل و غارت،پکڑدھکڑاور دیگر جابرانہ بھارتی ہتھکنڈوں اور علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی مودی حکومت کی مذموم سازش سے آگاہ کیا۔
پیر سید حیدر علی نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے تمام غیر قانونی و غیر آئینی بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی ملکوں کونہتے کشمیریوں پر جبر استبداد کے خاتمے کے لیے بھارت پر دباو ڈالنا چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت جو ظلم و ستم کشمیریوں پر ڈھا رہا ہے وہ اسے فوراً بند کرکے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق، حق حق خود ارادیت دینا چاہیے۔ حریت وفد میں پرویز احمد شاہ کے علاوہ سکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ،اعجاز رحمانی،شیخ عبدالمتین،امتیاز وانی،زاہد مشتاق،اشرف ڈار اور شیخ ماجد شامل تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button