علی رضا سید، سردار اقبال، سردار اخلا ق کی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیر کے رہنماﺅں کیساتھ ملاقات
بھارت کا مکروہ چہرہ دنیاکے سامنے عیاں ہو چکا ہے، گفتگو
اسلام آباد:کشمیر کاز کے لیے بیرون ممالک کام کرنے والے رہنماﺅں علی رضا سید، سردار محمد اقبال اور سردار اخلاق احمد نے کہا ہے کہ ہمیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری مظالم ، سازشوں اور غیر قانونی کارروائیوں کا عالمی سطح پر پردہ چاک کرنے کیلئے ایک نئی حکمت اور لائحہ عمل کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چیئرمین کشمیر کونسل یورپ علی رضا سید، رکن کشمیر کمیٹی سعودی عر بیہ سردار محمد اقبال اور ڈیموکریٹک فورم فرانس کے چیئرمین سردار اخلاق احمد نے ان خیالات کا اظہار آج اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے دفتر کے دورے کے دوران حریت رہنماﺅں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔
علی رضا سید نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس محکوم کشمیریوں کے اجتماعی جذبات، جدوجہد، مصائب اور قربانیوں کی نمائندگی کرتی ہے ۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے نو منتخب عہدیداران کشمیر کاز کے لیے اپنی کوششیوں میں تیزی لائیں گئے اور حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے سیاسی و سفارتی محاذوں پر ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
سردار محمد اقبال نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کے حوالے سے کام کو بین الاقوامی سطح پر تیز کرنے کیلئے کل جماعتی حریت کانفرنس کی مشاورت سے ایک نئی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
سردار اخلاق احمد نے کہا کہ ہمیں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ایک نئے لائحہ عمل کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔
کنوینر غلام محمد صفی نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کا بہترین استعمال کرنا ہو گا۔ انہوں نے امریکا، یورپ اور دیگر ممالک میں موجود کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن پر زور دیا کہ وہاں کے ذرائع ابلاغ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔ انہوںنے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے متحد ہو کر جہدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر محمود احمد ساغر، شیخ عبدلمتین،میر طاہر مسعود، شیخ محمد یعقوب، سید اعجاز رحمانی، چوہدری شاہین اقبال، راجہ خادم حسین،نثار مرزا، سید مشتاق، عبدلمجید لون، حاجی سلطان بٹ، شیخ عبدالماجد، میاں مظفر، منظور احمد ڈار، زاہد صفی ،، ثناءاللہ ڈار، محمد اشرف ڈار، رئیس احمد میر، خالد شبیر، شوکت علی، ابو زر، عبدلمجید میر ،عبدل لطیف ڈار، اور امتیاز وانی بھی موجود تھے ۔