APHC-AJK

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات

مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا،

aphc ajk with alama raja nasir senatorاسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں حریت کانفرنس کے ایک وفد نے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملاقات کے دوران حریت کنوینر غلام محمد صفی نے بتایاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کو مسلسل ظلم وتشدد کا نشانہ بنارہا ہے اور بیشتر حریت قائدین جیلوں میں نظربند ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیری قوم کو حریت قیادت سے محروم کرنا چاہتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارتی تیزی کے ساتھ اسرائیلی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیری ہندوئوں کو آباد کر کے آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے درپے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی تشخص کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں۔غلام محمد صفی نے کہا کہ بھارت اسرائیلی طرز پرمقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو ختم کرکے وہاں ایک ہندو ریاست بنانا چاہتا ہے جو انتہائی تشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھارت کی طرف سے نہتے کشمیر پر جاری ظلم و بربریت اور قتل و غارت اور مقبوضہ علاقے کی آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک تحریک آزادی کشمیر کی ہر محاز پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔علامہ ناصر عباس نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور تمام سیاسی ،سماجی اورمذہبی جماعتیں اور پاکستان کے عوام دل و جان سے کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے 15 اگست کے احتجاجی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ وفد میں میر طاہر مسعود،الطاف حسین وانی، دائود خان یوسفزئی ،مشتاق احمد بٹ،اعجاز رحمانی،چوھدری شاہین،زاہد اشرف ،سید گلشن اور ابوزر شوکت شامل تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button