آزاد کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈھونگ کشمیریوں کے حق خودارایت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے ، سمعیہ ساجد

WhatsApp Image 2024-08-19 at 2.56.24 PM

مظفرآباد:
مسلم کانفرنس خواتین اور کشمیر ویمن الرٹ فورم کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد نے بھارت حکومت کی طرف مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات کے اعلان کو ایک ڈھونگ قراردیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سمعیہ ساجد نے مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مودی حکومت سے اقوام متحدہ کی زیر نگرانیاور یورپی یونین او آئی سی سمیت عالمی مبصرین کی موجودگی میں مقبوضہ علاقے میں رائے شماری کرانے کا مطالبہ کیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات کا اعلان عالمی برادری کوفریب دینے اور مقبوضہ وادی میں اپنی شکست اور شدید عوامی مزاحمت سے توجہ ہٹانے کی مودی حکومت کی ایک کوشش ہے۔ انہوںنے کہاکہ فراڈ انتخابات کو کشمیری عوام حق خودارادیت کا کسی بھی طورپر نعم البدل نہیں ہو سکتے ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد اب تک بڑی تعداد میں غیر کشمیری ہندوئوں کو ڈومیسائل دیئے ہیں اور اب ڈھونگ انتخابات کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں ایک ہندو وزیر اعلیٰ مسلط کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button