آزاد کشمیر

بیرون ملک مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں، بیرسٹر سلطان

اسلام آباد: آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بیرون ملک مقیم کشمیریوں پرزوردیاہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کریں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نیان خیالات کا اظہار کشمیر ہائوس اسلام آباد میں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل یورپ کے صدر زاہد اقبال ہاشمی اور دیگر سے ایک ملاقات میں کیا۔انہوںنے خطے میں بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرنے میں بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری متحد ہو کر اپنی آواز بلند کریں اورمظلوم کشمیریوںکی حالت زار کو عالمی سطح پراجاگرکریں۔آزاد کشمیر کے صدر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد انتخابات کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا ہرگز متبادل نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام جنہوں نے آزادی کے عظیم مقصد کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، اپنے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت سے کم کوئی چیز کشمیریوں کیلئے قابل قبول نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کی خواہشات اور ان کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ مودی حکومت خطے میں اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں ایک ہندو وزیر اعلیٰ منتخب کرانا چاہتی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button