آزاد کشمیر

مظفر آباد :سیدعلی گیلانی کے چوتھے یوم شہادت پرپاسبان حریت کے زیر اہتمام ریلی نکالی جائیگی

Add a heading (1)مظفر آباد:
پاسبان حریت جموں و کشمیر نے قائد حریت سید علی گیلانی کو ان کے چوتھے یوم شہادت پرانہیں شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مظفرآباد میں ایک عوامی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی یکم ستمبر2021 کو سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں اپنی رہائش گاہ میں بھارتی پولیس کی حراست کے دوران وفات پا گئے تھے جہاں انہیں ایک دہائی سے زائد عرصے تک مسلسل نظربند رکھا گیاتھا۔پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے ایک بیان میں مظفرآباد میں یکم ستمبر کو سیدعلی گیلانی کے یوم شہادت کے موقع پر برہان وانی شہید چوک پر ایک جلسے اورریلی نکالنے کا اعلان کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ جلسے اور ریلی میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں، کشمیری مہاجرین، سول سوسائٹی اور تاجرتنظیموں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کریگی ۔انہوں نے شہید رہنما کے مشن کواسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم اعادہ کیا۔عزیر احمد غزالی نے کہا کہ شہید سید علی گیلانی نے 16سال تک بھارتی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی اور انکی زندگی کے آخری 11 سال گھر میں نظربندی کے دوران گزرے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ سفاک بھارتی حکومت تمام تک ہتھکنڈوں اور سازشوں کے باوجود قائد حریت کے عزم اورحوصلے کو کو توڑنے میں ناکام رہی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button