مظفرآباد : بی جے پی عہدیداروں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاجی ریلی
مظفرآباد10 جون (کے ایم ایس) بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداروں کے توہین آمیز بیانات کے خلاف آج مظفرآباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریلی کا اہتمام تحریک شباب المسلمین آزاد جموں و کشمیر شاخ کے طلبہ ونگ نے کیا تھا۔مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف بی جے پی رہنماو¿ں کے گستاخانہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان بیانات سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔مقررین نے اقوام متحدہ اور او آئی سی پر زور دیا کہ وہ بی جے پی کی اسلام فوبک کارروائیوں ، کشمیریوں کی نسل کشی، حریت رہنماو¿ں کی بلاجواز گرفتاریوں اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے مذموم بھارتی منصوبوںکا موثر نوٹس لیں۔ریلی کی قیادت سٹوڈنٹس ونگ تحریک شباب المسلمین آزاد جموں و کشمیرشاخ کے چیئرمین ریاض احمد اعوان نے کی۔ ریلی میں خطیب مدنی مسجد علامہ جلال دین اعوان، قاری لال دین خان درانی، عبداللہ خان درانی، اشتیاق احمد اعوان، پرویز خان درانی، جہانگیر قریشی، نوید احمد بٹ، عاطف میر ، ضمیر درانی، فیض اللہ درانی، زبیر شاہ، شاہد اقبال اعوان، آصف درانی، ارشد اعوان ، امتیاز اعوان اور دیگر شریک تھے۔