بھارت

نئی دلی:اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 3ستمبر تک توسیع

09نئی دلی: نئی دلی کی عدالت نے ایکسائز اسکینڈل کیس میں گرفتار دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 3ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اروند کیجریوال کوسی بی آئی نے انکی عدالتی حراست کی مدت ختم ہونے پر نئی دلی کی رائوز ایونیو کورٹ کی خصوصی جج کاویری باویجا کی عدالت میں پیش کیاگیا ۔ عدالت نے کیجریوال کی عدالتی حراست میں 3ستمبر تک توسیع کر دی ۔25جولائی کو عدالت نے کیجریوال کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا تھا۔اب تک اس مقدمے میں عام آدمی پارٹی کے 18لیڈروں کو گرفتار کیاجاچکا ہے جن میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کے علاوہ سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، سنجے سنگھ، کے کویتا اوردیگر شامل ہیں ۔بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے سنگھ، منیش سسودیا اور کے کویتا کی ضمانت منظور کر لی ہے ۔
واضح رہے کہ اروند کیجریوال کو تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 21مارچ کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button