بھارت

محقق کشمیر،دانشور ، سیاسی مبصر اے جی نورانی انتقال کر گئے

downloadممبئی: محقق کشمیر ،دانشور، ماہر قانون اور سیاسی مبصر عبدالغفور مجید نورانی (اے جی نورانی) جمعرات کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ وہ 93برس کے تھے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مرحوم نے کئی کتب تصنیف کی ہیں جن میں کشمیر کا سوال بھی شامل ہے۔ انکے کالم گریٹر کشمیر سمیت بھارت کے تمام بڑے روزناموں میں شائع ہوتے رہے۔آئینی معاملات پر انکی مہارت اور بہترین تجزیے کی وجہ سے انکا بہت احترام کیا جاتا تھا۔ اپنے طویل علمی اور صحافتی کیرئیر کے دوران انہوںنے بھارتی مسلمانوں سے متعلق معاملات پر وسیع پیمانے پر لکھا۔نورانی اکثر کشمیر کے دورے پر جاتے تھے اور جموں وکشمیر سے ان کی محبت انتہائی گہری مضبوط تھی ۔ انہیں ایک بار اپنے خیالات کی وجہ سے قید بھی کر لیا گیا۔
نورانی کے انتقال پر بڑ ے پیمانے پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مخلص اور صاف شخص تھے۔انہوںنے کہا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کے ایک مضبوط وکیل تھے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button