بھارت

راجیہ سبھا میں ایل اے سی پر چین سے جھڑپوں پر بحث نہ کرانے پرحزب اختلاف کی ہنگامہ آرائی ،احتجاجا ًواک آئوٹ

نئی دلی 22دسمبر(کے ایم ایس )
بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی پر بحث نہ کرانے پر حزب اختلاف نے مودی حکومت کے خلاف شدید ہنگامہ آرائی کی اور ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاجا ً واک آئوٹ کیا۔
9دسمبر کواروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں ایل اے سی کے قریب ہونے والی جھڑپ میں بھارت کے متعدد فوجی زخمی ہو گئے تھے ۔ مودی حکومت نے ایک بار پھر جمعرات کو راجیہ سبھا میں ایل اے سی پر چینی فوج کے ساتھ جھڑپوںبحث کرانے سے فرار اختیار کی اور اپوزیشن کی طرف سے بحث کرانے کے با ربار مطالبہ کے باوجود راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ایوان میں بحث نہیں کرائی ۔ احتجاجا حزب اختلاف کے ارکان نے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کر کے راجیہ سبھا سے واک آئوٹ کیا۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے دوپہر ایک بجے اپوزیشن لیڈران کو بلایاتھا۔تاہم اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ بحث صرف ایوان میں ہونی چاہیے تاکہ پوراملک اسے دیکھ سکے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button