کشمیری تارکین وطن

سیدعلی گیلانی نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھی

ttt

پیرس:جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال نے کہا ہے کہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے مقبوضہ جموں کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے اپنی آخری سانس تک سخت جدوجہد کی اور چٹان کی طرح اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مرزا آصف جرال نے پیرس میں جاری ایک بیان میں سید علی گیلانی کوانکے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جدوجہد آزادی کشمیر کے حقیقی ہیرو تھے اورانکی زندگی کشمیریوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں تاہم ان کے موقف میں کوئی لغزش نہیں آئی اور وہ چٹان کی طرح ڈٹے رہے ۔مرزا آصف جرال نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں منعقد کرائے جانیوالے ڈھونگ انتخابات اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری یا کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا متبادل نہیں ہو سکتے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button