کشمیری تارکین وطن

بریڈ فورڈ میں تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام کشمیر سیمینار کا اہتمام

لندن : برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام کشمیرکے بارے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں مقررین نے کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلانے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کا مطالبہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیمینار سے برطانوی پارلیمنٹ کی نو منتخب اسپیکر جوڈتھ کمن،کل جماعتی پارلیمانی گروپ برائے کشمیر کے نو منتخب چیئرمین بیرسٹر عمران حسین، رکن پارلیمنٹ کیٹ ڈیئرڈن، پاکستانی قونصل جنرل زاہد حمید جتوئی ،جموں وکشمیر تحریک حق خو دارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداروں اوردیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہاکہ برطانوی حکومت اور برطانوی پارلیمنٹ کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ نئی لیبر حکومت کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے بھارت اور پاکستان کو مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دے گی۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں بسنے والے کشمیری ریاست جموں وکشمیر کا کیس موثر انداز میں برطانوی سیاسی جماعتوں،ارکان پارلیمنٹ اور انسانی حقو ق کی تنظیموں تک پہنچا رہے ہیں اور اس جدو جہدکو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک پوری ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔مقررین نے کہاکہ بریڈ فورڈ اور گرد و نواح میں بسنے والے کشمیریوں نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقوق کے لئے جدو جہد کی ہے اور ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ مقررین نے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بھارت کشمیری عوام کا قاتل ہے اور لاکھوں بھارتی فوجی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم سمیت بدترین مظالم ڈھانے میں مصروف عمل ہیں۔ مقررین نے نو منتخب ارکان برطانوی پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button