مقبوضہ جموں و کشمیر
پاکستانی گانے سننے پربریلی میں دو مسلمان نوجوان گرفتار
بریلی17اپریل(کے ایم ایس) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں پولیس نے 2مسلمان نوجوانوں کو پاکستانی گیت سننے پر گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسلمان لڑکوں کو مقامی ہندوئوں کی شکایت پر ان کی دکان سے گرفتار کیاگیا ۔ پولیس نے 16اور 17سالہ مسلمان نوجوانوں کے خلاف جو آپس میں کزنز ہیں ،مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا ۔دونوں نوجوان ضلع بریلی کے علاقے سنگھائی مروان میں ایک کریانے کی دکان چلاتے ہیں ۔ بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا” نے مقامی لوگوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان گانوں میں پڑوسی ملک کی تعریف کی گئی تھی۔ گانا سننے والے لڑکوں کی ایک ویڈیوجسے شکایت کنندہ نے خفیہ طور پر ریکارڈ کیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔گرفتار کئے گئے نوجوانوں کے اہل خانہ کے مطابق دونوں کو بدھ کی شام گرفتارکیا گیا ۔